میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں سسٹم بدستور لاگو

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں سسٹم بدستور لاگو

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) نگران صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات ہوا میں اڑ گئے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں سسٹم بدستور لاگو، سسٹم سرغنہ بلڈنگ انسپکٹر عاصم نے پرائیویٹ لوگ بھرتی کرلیے، ڈیمولیشن کے نام پر روزنامہ لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا ٹاسک، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد اورنگزیب رضی، ارشد قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی ساجد قائمخانی، ڈپٹی ڈائریکٹر میر عابد تالپور، ذیشان خانزادہ سسٹم کا حصہ، وصولی ٹاسک اورنگزیب رضی اور ساجد قائمخانی کو دے دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے نگران صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے سسٹم کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریجن آفس حیدرآباد میں کے ٹی سسٹم کی سرپرستی میں بھتہ وصولی کا کام جاری ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد اتھارٹی کا سرغنہ ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کا بھائی معطل سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم ہے، جو کہ 15 دن میں ایک مرتبہ ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحمان بھٹی کے ساتھ ریجن آفس آتا ہے، ذرائع کے مطابق عاصم نے سسٹم میں موجود افسران کو ڈیمولیشن کے ذریعے بھتہ وصولی کا ٹاسک دے دیا ہے اور اس ضمن میں عاصم نے پرائیویٹ لوگوں کو بھی بھرتی کیا ہوا ہے، جو شہر بھر میں ہونے والے تعمیرات کی فوٹوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق سسٹم سرغنہ نے وصولی کا ٹاسک ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم اورنگزیب رضی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی ساجد قائمخانی کے حوالے کردیا ہے اور ان دونوں کی سرپرستی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمولیشن میر عابد تالپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان خانزادہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاسم آباد ثناء اللہ میمن نے روزانہ کی بنیاد پر ڈیمولیشن کے نام نوٹس نکال کر تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ سسٹم گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو کروڑ روپے کے لگ بھگ کی رقم ڈیمولیشن کے نام پر بھتے کی صورت میں وصول کی، واضع رہے کہ ریجن آفس حیدرآباد مکمل طور مفلوج ہو چکا ہے تمام کام کے ٹی سسٹم کے زیر انتظام ہیں، ذرائع کے مطابق سسٹم کی جانب سے اوپر تک پہنچانے کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں