فریحہ بلڈر کے پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن پر دیوہیکل سائن بورڈ نصب
شیئر کریں
فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے اپنے زیر تعمیر پبلک سیل پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن پر دیوہیکل سائن بورڈ نصب کردیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے زیر تعمیر پبلک سیل پروجیکٹ پر دیوہیکل سائن بورڈ لگانے پر کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون میں پبلک سیل پروجیکٹوں میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کے ماہر فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے سرجانی ٹائون میں اپنے زیر تعمیر پبلک سیل پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن کی چھت پر کے ایم سی کی اجازت کے بغیر دیوہیکل سائن بورڈ نصب کردیا ذریعے کا کہنا ہے کہ کسی بھی زیر تعمیر بلڈنگ پر بلڈر اپنی مرضی سے سائن بورڈ نصب نہیں کرسکتا ہے ذریعے کے بقول بلڈر کی جانب سے ایک جانب کے ایم سی کے قوانین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں تو دوسری جانب بلڈر نے ایس بی سی اے کے قوانین کو بھی اپنے پائوں تلے روندھا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ عزیز اسکائی لائن پروجیکٹ پر نصب سائن بورڈ گرنے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خطرہ ہے ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہیکہ کسی بھی زیر تعمیر بلڈنگ پر کملیشن سرٹیفکیٹ حاصل کئے بغیر بلڈر سائن بورڈ نصب نہیں کرسکتا ہے اس حوالے سے ایس بی سی اے کے علاقائی افسران کو فوری کارروائی کرنی چاہئے تاکہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوسکے۔