میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران عہدے سے فارغ

کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران عہدے سے فارغ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر کو کر وڑوں روپے پیشگی وصولیاں کرنے پر کیماڑی ضلع کے انچارج کے عہدے سے فارغ کردیا گیا، دلشاد انصاری تعینات
ضلع کیماڑی میں صنعتوں سے پیشگی وصولیاں اور یہ رقم کروڑوںمیں ہے، وصولیوں کے حوالے سے ڈی جی سیپا نعیم مغل اور اعلیٰ حکام کو آگاہ نہیں کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات سندھ میں تبادلے اور تقرریاں، کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو کروڑوں روپے پیشگی وصولیاں کرنے پر کیماڑی ضلع کے انچارج کے عہدے سے فارغ کردیا، دلشاد انصاری کو کیماڑی اور محمد اظہر خان کو شرقی کا انچارج تعینات کردیا گیا۔ محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا ) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے کراچی کے اہم صنعتی ضلع کیماڑی کی اضافی چارج رکھنے والے کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو فارغ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر دلشاد انصاری کو نیاانچارج تعینات کیا ہے، کینیڈین شہری ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران کے پاس ضلع سینٹرل چارج ہے اور بی ٹی ایس ٹاورز کی اضافی چارج رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اظہر خان کو ضلع شرقی کا انچارج تعینات کیا گیا ہے، ضلع شرقی کی حدود میں گلشن اقبال کا کمرشل ایریا، شاہراھ فیصل کا کمرشل ایریا، جمشید ٹائون، گلزار ھجری، فیروزآباد ٹائون شامل ہے، ضلع شرقی گلشن اقبال اور شاھراھ فیصل پرہونے والی نئی تعمیرات کے حوالے سے اہم ضلع ہے، تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل نے جاری کردیا ہے۔ محکمہ ماحولیات سندھ کے ایک افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان ضلع کیماڑی میں صنعتوں سے پیشگی وصولیاں کرتے رہے اور یہ رقم کروڑوں روپے ہے، وصولیوں کے حوالے سے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل اور اعلیٰ حکام کو آگاہ نہیں کیا گیا، رواں برس مارچ، اپریل میں افسران کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا تو تمام افسران نے موقف اختیار کیا کہ وہ کیماڑی میں پوسٹنگ نہیں لیں گے کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان نے پیشگی وصولیاں کرلیں ہیں جس پر تبادلوں اور تقرریوں کا فیصلہ اگست تک ملتوی کیا گیا، آگست ختم ہوتے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو کیماڑی سے فارغ کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں