عاشورہ پر فرقہ واریت ،وزیراعظم کا سخت کارروائی کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔
شیئر کریںوزیراعظم عمران خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر امن و احترام ملحوظ خاطر رکھنے پر میں اپنی پوری قوم کا مشکور ہوں، تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شر انگیزیاں میرے علم میں لائی گئیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے اب میں نہایت سختی سے نمٹوں گا۔دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فرقہ ورانہ گفتگو نشر کرنے پر ایک نجی ٹی وی کا لائسنس بھی معطل کردیا ہے۔