میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں یہودی فوج کے حملوں سے 111 بھوکے مسلم شہید

غزہ میں یہودی فوج کے حملوں سے 111 بھوکے مسلم شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

خوراک کی تقسیم کیلیے جمع نہتے متاثرین پر قاتلانہ حملے بدستور قائم ہیں
فورسز نے بے گناہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا،820 زخمی

غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران111فلسطینی شہید اور 820سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔91افراد وہ تھے جو امدادی اشیا کی تلاش میں تھے ,شہادتیں زیادہ تر ان علاقوں میں ہوئیں جہاں شہری بڑی تعداد میں جمع تھے تاکہ اقوام متحدہ یا مقامی تنظیموں کی جانب سے فراہم کردہ محدود خوراک اور طبی امداد حاصل کر سکیں۔ اسرائیلی فورسز نے ان مقامات کو بھی نشانہ بنایا جنہیں "انسانی راہداری” قرار دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ خواتین، بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنے۔زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، کئی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار چکے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق کئی افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ لائنوں میں کھڑے خوراک کے تھیلے وصول کر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں