میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں،وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ

خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں،وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ خودکش حملوں میں افغان شہری ملوث ہیں، سول اور ملٹری قیادت کو خیبر پختون خوا کی
سیکیورٹی صورتحال، خار خودکش دھماکے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کا پشاور پہنچنے پر استقبال کیا۔اس دوران انہیں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت خار خودکش دھماکے، زیر تفتیش تحقیقات پر پیش رفت، منصوبہ سازوں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے درمیان روابط کے خاتمے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں