میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلاب زدگان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعظم

سیلاب زدگان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین کو ریلیف کیلئے صوبوں سے مل کر کام کر رہی ہے، امدادی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی، سیلاب زدگان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میں نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی کاموں کی نگرانی اور متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دورہ کیا، وفاقی حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے مزید لکھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی، یقینا یہ مشکل وقت ہے، سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، متاثرین کو یقین دلایا کہ ریلیف کی فراہمی اور ان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، ضلع جھل مگسی کے گاں شمبانی میں دوسرا میڈیکل کیمپ بھی قائم کرکے ادویات بھی فراہم کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سیامدادی کارروائیوں کیلئے مزید کشتیاں فراہم کردی گئی ہیں۔شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے دس، دس لاکھ اور گھروں کی تعمیرات کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں