میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس اکٹھا کرنے کی کوشش‘نادرا نے 72 ملین افراد کی تفصیل ایف بی آر کودیدی

ٹیکس اکٹھا کرنے کی کوشش‘نادرا نے 72 ملین افراد کی تفصیل ایف بی آر کودیدی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ٹیکس اکٹھا کرنے کے مقصد سے 72ملین افراد کے اخراجات ان کے شناختی کارڈ کے ذریعے ٹریک کیے تاہم ان معلومات کی بنیاد پر قابل ذکر ٹیکس کے حصول کا امکان بہت کم ہے۔نادرا نے نان فائلرز کے بارے میں تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فراہم کی ہیں، مگر ٹیکس وصولی کے نقطہ نظر سے یہ معلومات بہت زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہوسکیں۔ گذشتہ برس نومبر میں ایف بی آر نے نادرا کو تھرڈ پارٹی ڈیٹا فراہم کیا تھا تاکہ وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز کی مدد سے جانچ سکے کہ ان افراد سے ٹیکس حاصل ہوسکتا ہے یا نہیں۔ایف بی آر اور نادرا حکام کے مطابق نادرا نے اے آئی الگورتھم استعمال کرنے کے بعد رواں سال مارچ میں 43ملین خاندانوں کے سربراہوں کا ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کیا تھا جو ٹیکس کے دائرے میں آتے تھے۔ بعدازاں ایف بی آر کو خاندانوں کو 29 ملین اراکین کی معلومات فراہم کی گئیں، جس کے بعد ممکنہ ٹیکس دہندگان کی تعداد 72ملین ہوگئی۔اس وقت بمشکل 3 ملین انکم ٹیکس ریٹرن فائلر ہیں، حالانکہ 100 ملین افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ان میں نادرا کے ڈیٹا سے شناخت کردہ افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں