میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کایوٹرن ،لاک ڈائون میں نرمی ،ڈبل سواری کھول دی

سندھ حکومت کایوٹرن ،لاک ڈائون میں نرمی ،ڈبل سواری کھول دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت لاک ڈان کے تحت لگائی گئی بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے جزوی لاک ڈاؤن سے متعلق ترمیمی نوٹی فیکشن جاری کیا ہے۔نئے حکمنامہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور گاڑیوں میں بھی 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے جبکہ رکشہ، ٹیکسی، چنگ چی کو بھی اپنی حدود میں چلانے کی اجازت ہوگی، تمام نجی دفاتر، اداروں و صنعتوں کو ملازمین کی 100فیصد ویکسین پر کام کی اجازت ہوگی۔ملازمین کے 100 فیصد ویکسین سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کرا کر اجازت حاصل کی جاسکے کی ۔نئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نیدودھ کی دکانوں اور بیکریز پرشام 6 بجے وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،علاوہ ازیں چنگچی، رکشہ اور ٹیکسی کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ پرائیوٹ گاڑی میں صرف 2افراد کے بیٹھے کی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔نئے اعلان کے مطابق ویکسین مراکز جانے کیلئے بس، منی بس کو خصوصی پرمٹ جاری ہوگا،بس میں گنجائش سے نصف مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی اوربس عملے کا کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا،قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی، کوئی دکان، ہوٹل، شادی ہال یا ادارہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث پایا گیا تو30 روز کے لیے سیل کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں