میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ ایکشن کیلئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ ایکشن کیلئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ویب ڈیسک
هفته, ۱ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لیے ایف آئی اے کی گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق شوگر کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لیے ایف آئی اے کی تشکیل کردہ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کی منظوری دی تھی۔ گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم جعلی طور پر چینی کے افغانستان برآمد کرنے کی تحقیقات کرے گی۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں