میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ بلڈنگ ) پی ای سی ایچ ایس 2 پیداگیر وں کے حوالے

(سندھ بلڈنگ ) پی ای سی ایچ ایس 2 پیداگیر وں کے حوالے

ویب ڈیسک
منگل, ۱ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

اے ڈی عمران تالپور اور انسپکٹر ابریز ابڑو کو ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کا آشیروادحاصل
بلاک 2 رہائشی پلاٹ نمبر K40اور N40پر کمرشل تعمیرات،خطیر رقم کی بندر بانٹ جاری

سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کے دفاع میں مگن اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور سینئر بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو ڈی جی کے کما پوت پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 پلاٹ نمبر K40 اور N40 رہائشی علاقہ کمرشل تعمیرات میں تبدیل جرآت سروے خطیر رقوم کی بندر بانٹ انہدام کا دور تک نام و نشان نہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور انکا دفاع کرنے میں مگن ہیں جسکا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان افسران نے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے کراچی کے مہنگے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی علاقے کو تیزی سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل کیا جا رہا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران تالپور سینیئر بلڈنگ انسپکٹر ابریز ابڑو ڈی جی کے لئے کما پوت ثابت ہو رہے ہیں اور ڈی کی مال کماو مہم کا حصہ ہیں جرآت سروے کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں انہدام کا دور تک نام نہیں ہے اور بلاک 2 میں پلاٹ K40 اور N40 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے جو زمین پر کی جانے والی کرپشن کے ثبوت ہیں جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں