میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا تاجر برادری کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی کا تاجر برادری کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے تاجر برادری کے (آج)پیر کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان اور ذمہ داران کو ملک گیر سطح پر تاجر برادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے بتایاکہ مینڈیٹ چور سرکار نے ربڑ اسٹیمپ اور غیرنمائندہ ایوان سے تاریخ کا بدترین اور ظالمانہ بجٹ منظور کروایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ چور سرکار کا بجٹ عوام، کسان اور تاجروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کی معیشت کیلئے موت کا پروانہ اور تباہ حال معیشت کی مکمل بربادی کا نسخہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے ناقابلِ برداشت بلوں کے بعد بجٹ کے نتیجے میں آمدن اور قوتِ خرید میں سنگین کمی عوام کی جان نکال دے گی اور بھوک و افلاس سرکاری پناہ میں ناچیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر غیرمنتخب ایوان کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی سرکاری کوششوں کی روزِ اوّل سے مخالفت کرتے آئے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے دور میں کورونا وبا اور عالمی مہنگائی کے باوجود معاشرے کے تمام طبقات کے معاشی مفادات کا بھرپور تحفّظ کیا اور معیشت کو 6 فیصد کی شرح سے ترقی دلوائی۔ ترجمان تحریک انصاف نے بتایاکہ کسانوں کے معاشی قتل عام کے بعد تاجروں کا احتجاج اس غیرمنتخب اور غیرنمائندہ سرکار کیخلاف فردِ جرم ہے ، تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں