جناح ہسپتال سے 167ملازمین برطرف
ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے جناح اسپتال میںفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث 167ملازمین کی ملازمت ختم کردی گئی ہے ۔کورونا کے دوران بھرتی کیے گئے ملازمین کو 90دن بعد مستقل کرنا تھا تاہم ہر 3ماہ بعد نئے کنٹریکٹ کا لیٹر ملازمین کو فراہم کیا جاتا تھا۔یاد رہے کہ اس سال بجٹ کے بعد ان ملازمین کو مستقل کیا جانا تھا۔دوسری جانب بر طرف ہونے والے ملازمین نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ہسپتال کو پہلے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے اور انہیں نوکری سے نہ نکالا جائے ۔