میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوگ سڑکوں پرنکل آئے تونظام پرجھاڑوپھرجائے گی

لوگ سڑکوں پرنکل آئے تونظام پرجھاڑوپھرجائے گی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں سے اپیل ہے ملک کو بحران سے نکالیں ،نئے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں،جولائی اہم مہینہ ہے، آرٹیکل63اے کا فیصلہ تاریخی ہوگا ،نئی سیاست جنم لے گی،ملک میں گندم کی صورتحال خراب ہے، خبردار کررہا ہوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو نظام پر جھاڑو پھرجائے گی۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں حکومت جانے کے بعد شہباز شریف مرکز میں بھی اکثریت کھوچکے ہیں، سیاسی بحران شدید ہوگیا ہے، اسی تناظرمیں جولائی بہت اہم مہینہ ہے، آرٹیکل63اے کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور نئی سیاست جنم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو مرکز کی فکر ہے کیونکہ مرکز میں قالین ان کے پائوں کے نیچے سے کھینچاجارہاہے،پہلی بار مقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان حالات میں کب تک انتظارکرینگے،ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ لے آئیں جو 90دن میں شفاف الیکشن کرائے، سب کو ٹیبل پر بٹھائیں اور اکتوبر میں الیکشن کا اعلان کرائیں، اگر ملک کو بچانا ہے تو جولائی میں الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا ورنہ ملک بہہ جائیگا۔شیخ رشید نے ملکی حالات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں میں کرپٹ لوگوں کی تعیناتیاں ہورہی ہیں، ہر آدمی اپنا ڈپٹی کمشنر لگانے کیلئے بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران ہی بحران ہے ،باپ بیٹے نے منحوس وقت میں حلف اٹھایا کہیں بھی سکون میسر نہیں، پاکستان میں گندم کی صورتحال بہت خراب ہے، خبردار کررہا ہوں کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو نظام پر جھاڑو پھرجائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں