میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا عمران حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کااعلان

حکومت کا عمران حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کااعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، عمران خان اور ان کی کابینہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا،کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی،عمران خان اور ان کے وزرا کمیشن کو اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو ذمہ داران ہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر احسن اقبال بولیسری لنکا جیسے فسادات سے بچنے کے لیے عمران خان کو نکالا گیا۔ ان خیالات کا اظہار شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال میں بجلی، گیس، پٹرول، ایل این جی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، کمیشن کی کارروائی میڈیا کے لیے اوپن ہوگی، عمران خان اور ان کی کابینہ کے غلط فیصلوں سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، عمران خان نے پچھلے چار سال میں انرجی سیکٹرکوتباہ کیا، کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے رکھی جائے گی، عمران خان اور ان کے وزرا کمیشن کو اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے پٹرولیم کے شعبے میں غلط فیصلوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے گا، پاکستان بدترین توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے، موجودہ حکومت کو آئے ہوئے دو ماہ ہوگئے، ہمیں یہ صورتحال ورثے میں ملی، ملکی معیشت کوبحال کرنے کے لیے مسلسل محنت کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان اتنا بڑا چھید کر کے گئے دن رات محنت کر رہے ہیں، چند ماہ میں معیشت کو مستحکم بنائیں گے، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو ذمہ داران ہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں