میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین سے قرض موصول ،زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

چین سے قرض موصول ،زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں، پاکستان کے سرکاری ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر16ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں، جس کے ساتھ پاکستان کے سرکاری ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 30 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر آگئے ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر16ارب 19 کروڑ 56 لاکھ ڈالر ہوگئے،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88کروڑ 66 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔دوسری جانب 28 جون کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوگیا ہے نجی چینل کے مطابق پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک فنانشل پالیسی کا مسودہ ہمیں آج ملا ہے، میمورنڈم آف اکنامک فنانشل پالیسی کا مسودہ پڑھنے کیلئے 2 دن کا وقت درکار ہے، 30 جون سے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کے مذاکرات شروع ہونے کی امید ہے، امید ہے قرض کی ادائیگی کی مدت میں ایک سال کی توسیع ہوجائے گی،یعنی قرض کی ادائیگی کی مدت کو 2023 سے بڑھا کر2024 تک لے جایا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ اہم نکات پر اتفاق ہوگیا ہے، آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کو ملا دیا ہے، ساتویں قسط 900 ملین ڈالر اور آٹھویں قسط ایک ارب ڈالر کی ہے، دو قسطوں کی رقم مجموعی طور پر ایک ارب 89 کروڑ ڈالر ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں