میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی لڑکوں کو بھارت نے رہا کردیا

غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی لڑکوں کو بھارت نے رہا کردیا

منتظم
منگل, ۶ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بھارت نے غیر قانونی طور پر قید دو پاکستانی بچوں کو پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا۔ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کوششیں رنگ لے آئیں اور غیر قانونی طور پر قید دو پاکستانی بچوں کو رہا کر کے ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق نارووال اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بابر علی اور 12 سالہ علی رضا کو گزشتہ سال غلطی سے نارووال سرحد عبور کرنے پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا، گرفتار کیے جانے والے بچوں کے والدین نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے جس پر بھارتی کورٹ نے دونوں بچوں کو 30 اگست 2016 ء کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور بھارتی حکومت نے بچوں کو 10 اپریل کو پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرنا تھا۔بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے پھانسی کے فیصلے کے بعد بھارت نے بچوں کی پاکستانی کمیشن کو حوالگی روک دی تھی جس کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے سامنے اس معاملے کو 4 بار اٹھایا اور پھر بذات خود وکیل کر کے پٹیشن دائر کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارت نے غیر قانونی طور پر قید دونوں بچوں کو رہا کر کے پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں