ٹریفک پولیس کھلم کھلاسپریم کورٹ کی حکم عدولی میں مصروف
شیئر کریں
کراچی میں عدالتی حکم پرایک طرف تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری طرف ٹریفک پولیس نے کے پی ٹی فلائی اوورقیوم آباد اوربلوچ فلائی اوورمحمود آباد کے نیچے دوبارہ ٹریفک چوکیوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے فٹ پاتھ گرین بیلیٹ اورسڑکوں پرقائم ٹریفک پولیس کی چوکیاں ختم کرنے کا حکم دیا تھا جسے مسمارکردیا گیا تھا تاہم ٹریفک پولیس کورنگی نے کے پی ٹی فلائی اوورکے نیچے غیرقانونی چوکی تعمیرکرلی ہے دوسری جانب عدالتی حکم کے برعکس محمود آباد میں بلوچ کالونی ایکسپریس وے فلائی اوورکے نیچے فٹ پاتھ پر قناتیں لگا کرٹریفک پولیس چوکی کی تعمیرکا کام جاری ہے اورچوکی کے ساتھ فلائی اوورکے نیچے فٹ پاتھ پرغیرقانونی پارکنگ ایریا قائم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلائی اوورزکے نیچے غیرقانونی تعمیرات پرضلعی اورشہری انتظامیہ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ محمود آباد میں فلائی اوورکے نیچے ہونے والی تعمیرات کے خلاف مقامی لوگوں کے احتجاج کوبھی ٹریفک پولیس اورمتعلقہ اداروں نے نظراندازکردیا ہے جبکہ خلاف قانون تعمیرات بلاخوف وخطرجاری ہیں ۔