میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

منتظم
هفته, ۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اطلاق جمعہ کی شب 12 بجے سے ہوگیا، آج سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگی
لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، اسحاق ڈار کی بریفنگ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ہوگا۔یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.90 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ پٹرول 71.30 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول 3.30 روپے، مٹی کا تیل 11 روپے، لائٹ ڈیزل 7 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.70 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے صرف پیٹرول اور ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں