پی ایس کیو سی، بدعنوان افسران کے سرپرست وفاقی سیکریٹری جبری چھٹی پر روانہ
شیئر کریں
( رپورٹ/ منور علی پیرزادہ )پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں محصولات کا نقصان پہنچانے والے افسران کے سرپرست سابق وفاقی سیکریٹری علی رضا بھٹہ جبری چھٹی پر روانہ کردیے گئے ، سرکاری خزانے کو محصولات کا نقصان پہنچانے والے دیگر اعلیٰ افسران اور ان کے آلہ کار وں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،معتبر ذرائع کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے سابق سیکریٹری علی رضا بھٹہ کی بدعنوانیوں ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور محصولات کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق بدنیتی وفاقی حکومت کوآشکار ہوچکی ہیں ، اسی بنیاد پر گریڈ 22 کے افسر کو بطور سز12 مئی 2024 ء سے 3 اپریل 2025 ء تک جبری رخصت پر روانہ کردیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق علی رضا بھٹہ سے متعلق اندورن خانہ چھان بین کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس کے برعکس یہ بھی پتا لگا ہے کہ پی ایس کیو سی میںسسٹم افسران کی سرپرستی میں ملوث جوائنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوائزراشفاق احمد ، ڈائریکٹر جنرل عصمت گل خٹک سے متعلق نشاندہی کے باوجود کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محصولات کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے پی ایس کیو سی افسران ڈائریکٹر اشرف پالاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد بھٹو اور فیلڈ آفیسر امتیاز علی میمن کو اشفاق احمد کی سرپرستی حاصل ہے،یہی وجہ ہے کہ سنگین بدعنوانیوں کے ذمہ دار عناصر آج تک قانونی گرفت سے آزاد ہیں جبکہ ایڈوائزر اشفاق احمد مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو محصولات وصولی میں اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے ۔