میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشام حملہ ،پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے پر افغانستان آمادہ

بشام حملہ ،پاکستانی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینے پر افغانستان آمادہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

افغانستان نے بشام میں چینی انجینئروں پر حملے کی تحقیقات بارے پاکستان کی رپورٹ کا جائزہ لینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کابل کا دورہ کیا اور افغانستان کے عبوری نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں سانحہ بشام پر کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ سیکریٹری داخلہ نے بشام حملے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے نتائج سے آگاہ کیا اور مجرموں کی گرفتاری میں افغانستان سے مدد مانگی۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان فریق نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے خلاف کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کیلئے اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت نے تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا اور تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی ممالک کو دہشت گردی سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کیلئے مصروف عمل رہنے پر اتفاق کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں