میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چوتھا ٹی20،انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست

چوتھا ٹی20،انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے اور آخری ٹی 20 میں 7 وکٹ شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستانی کھلاڑی کسی بھی مرحلے پر کوئی متاثر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ سیریز کے دونوں میچوں میں بیٹنگ اور بالنگ کے دونوں محاذوں پر کھلاڑی ناکام دکھا ئی دیے۔ بابر اعظم کی کپتانی پر سنگین سوالا ت اُٹھنے لگے، اُنہیں کھلاڑیوں کے انتخاب میں پسند ناپسند کا شکار کہا جانے لگا۔ اعظم خان اور شاداب کے انتخاب پر بھی سوالا ت اُٹھنے لگے۔ انگلینڈ کے اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، فل سالٹ نے 24 گیندوں پر 45 رنز اور جوز بٹلر نے 21 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی ، انگلینڈ کی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے حاصل کیں۔2وکٹیں اور 2کیچز تھامنے والے عادل رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ انگلش کپتان جوز بٹلر پلیئر آف دی سیریز رہے ۔اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور پورری ٹیم صرف 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دو میچ بارش کی نذر ہوئے اور دوسرا ٹی20 میچ جیتنے والی انگلش ٹیم نے سیریز میں دو صفرسے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں