میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکمران اتحاد میں اختلافات

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکمران اتحاد میں اختلافات

جرات ڈیسک
بدھ, ۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں اختلافات سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ ( ن) نے جسٹس(ر) مقبول باقر کے نام پر تحفظات ظاہر کردیے۔ اس حوالے سے ن لیگ نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کو چیئرمین نیب لگانے کے اثرات ہم بھگت چکے ہیں تاہم حکومتی پارٹی نے درخواست کی ہے کہ کسی اچھی شہرت کے حامل بیورو کریٹ کا نام تجویز کردیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری مقبول باقر کے نام پر ہی بضد ہیں جس کے متعلق انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)مقبول باقر کی اچھی شہرت اور غیر متنازع ہیں۔ ن لیگ کے تحفظات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو مزید نام بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو سابق سرکاری افسران کے نام دینے کی درخواست کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں