میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،ایم ڈی کے الیکٹرک گورنرہائوس طلب

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ،ایم ڈی کے الیکٹرک گورنرہائوس طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی شہر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملات پر ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو گورنر ہائوس میں طلب کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو ہدایت جاری کی کہ شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں ۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے بھی ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں