میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید الاضحیٰ پر ویسی پابندیاں نہیں لگانا چاہتے جیسی عیدالفطر پر لگائی تھیں، اسد عمر

عید الاضحیٰ پر ویسی پابندیاں نہیں لگانا چاہتے جیسی عیدالفطر پر لگائی تھیں، اسد عمر

ویب ڈیسک
منگل, ۱ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی شرح کم ہوکر 4فیصد پر آگئی ہے کوشش ہے جولائی تک اتنی ویکسی نیشن ہو جائے کہ بندشوں کی ضرورت نہ رہے،بکرا عید پر ویسی پابندیاں نہیں لگانا چاہتے جیسی عیدالفطر پر لگائی تھیں ، جون جولائی میں دو کروڑ ویکسین پاکستان پہنچیں گی۔ اس سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کوویکسین لگوانا چاہتے ہیں ویکسین لوگوں تک پہنچانے کی بڑی مہم شروع کررہے ہیں آج منگل کو میڈیا مالکان اور اینکرز کو آگاہی مہم کے لئے این سی او سی اجلاس میں بلایا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ این سی سی کا خصوصی اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں کورونا صورتحال پر غور ہوا۔ کورونا وباء کے پھیلائو میں کمی نظر آرہی ہے، ملک میںکرونا پھیلائو کی شرح 10 فیصد سے کم ہوکر تقریباً4فیصد پر آگئی ہے۔ سندھ میں ابھی بھی وباء کا پھیلائو کچھ زیادہ سطح پر ہے اس لئے وہاں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔بروقت فیصلوں کا اچھا اثرہوا اب ہمیں بہتری نظر آرہی ہے لیکن ابھی تک احتیاط کی ضرورت ختم نہیںہوئی احتیاط لازمی ہے پہلی دوسری اور تیسری لہر میںجس طرح دیگر ممالک اور بالخصوص بھارت کو سامنا رہا اور ہے اس کا سامنا ہمیں نہیں کرنا پڑا ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر خصوصی کرم ہے وباء سے نکلنے کا ویکسین ہی بہتر طریقہ ہے وہ ممالک جہاںبہت زیادہ ویکسی نیشن ہوچکی ہے وہاں اس کے مثبت نتائج دیکھ رہے ہیں اور وہاں کورونا کی شرح خاصی نیچے آچکی ہے اور وہ بہتری کی طرف جارہے ہیں اسی طرح ہم نے اپنے ملک میں بھی کرنا ہے اعداد وشمار کے مطابق اب تک پاکستان میں 70 لاکھ سے زیادہ ویکسی نیشن کی جاچکی ہیں ۔ اس سال کے آخر تک پورے پاکستان میں 7 کروڑ کے ہدف تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ بکرا عید سے پہلے اتنی ویکسی نیشن ہوجائے تاکہ عیدالاضحی پر ہمیںعیدالفطر جیسی بندشیں نہ لگانی پڑیں۔ وفاقی حکومت نے کروڑ سے زیادہ ویکسین کا بندوبست کرلیا ہے اور مزید کروڑوں ویکسین پاکستان آنے والی ہیں ماہ جون صرف ایک مہینے میں ہی ہمارے پاس ایک کروڑ سے زیادہ ویکسین آئیں گی اور جولائی کے مہینے میں مزید ایک کروڑ سے زیادہ ویکسین آئیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں