21 میگا منصوبے کے ایم سی سے واپس لینے کی تیاری
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
محکمہ بلدیات اور کے ایم سی میں اختیارات کی جنگ جاری، کراچی کے اکیس میگا منصوبے کے ایم سی سے واپس لینے تیاری شروع کردی گئی۔ 13ارب روپے کے منصوبے کے ایم سی سے واپس محکمہ بلدیات کو دینے کی سمری وزیر بلدیات کی ہدایت پر سیکریٹری بلدیات نے منظورکرلی ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوکے ایم سی سے تیرہ ارب محکمہ بلدیات کو منتقل کرنے کی سمری ارسال کردی گئی ۔اکیس زیر تعمیر منصوبوں پر کے ایم سی کام کررہی تھی ۔وزیر بلدیات سعید غنی نے طارق مغل کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی میگا پروجیکٹ تعینات کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔