میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی کاصارف رابطہ منصوبہ دھوکا نکلا

پی ایس کیو سی کاصارف رابطہ منصوبہ دھوکا نکلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / منور علی پیرزادہ )پاکستان اسٹینڈرڈ کو الٹی کنٹرول اتھارٹی صارفین کو معیاری و ناقص اشیاء سے متعلق بنیادی معلومات کی فراہمی و شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہوگی، ادارے میں تسلط رکھنے والی کالی بھیڑوں نے ضابطے و طریقہ کار مرتب کیے بغیر صارفین کے نام پر خلا ف ضابطہ صارف رابطہ افسر منصوبہ شروع کیا ، جسے محکمہ جاتی سطح پر سی ایل او کنزیومر لائیزان آفیسر پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے ، جس میںصرف سفارشی عناصر کو ملازمت سے نواز کر محکمے کے کروڑوں روپے برباد کیے جاچکے ہیں ، ذرائع کے مطابق محکمہ جاتی سطح پر 2006 ء کے دوران صارف رابطہ افسر منصوبہ متعارف کروایا گیا ، بظاہر اس کا مقصد صارفین کو معیاری وغیر معیاری اشیاء سے متعلق آگاہی وشکایات شنوائی کے لیے ظاہر کیا لیکن اس حوالے سے کوئی طریقہ کار سرے سے مرتب ہی نہیںکیے ، ماسوائے ایک ہیلپ لائن نمبر اور ای میل ایڈریس ، پی ایس کیو سی ہیلپ لائن نمبر 080080000 برسوں سے غیر فعال ہے ، صارفین تاحال پی ایس کیو سی کی جانب سے مقر ر معیاری اشیاء سے ناواقف ہیں بلکہ غیر معیاری اشیاء کی شکایات کے طریقہ کار سے بھی لاعلم ہیں لیکن صارف کے نام پر قائم اس منصوبے کا براہ راست فائد ڈپٹی ڈائریکٹر وحید میمن کو پہنچا ، جو 6 ماہ کی عارضی مدت کیلئے خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے بلکہ انہیں بعد میں مستقل سی ایل او، صارف رابطہ افسر مقرر کیا گیا ، موصوف گریڈ 18 حاصل کرکے ادارے سے لاکھوں روپے تنخواہ ودیگر مراعات وصول کرتے ہوئے دیگر شعبوں سے بھی مفادات بٹورنے میں مصروف ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں