میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کی مذمت کرتا ہوں، چوہدری شجاعت

پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے اپنائے گئے طریقہ کار کی مذمت کرتا ہوں، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر پاکستان مسلم لیگ ( ق ) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے معاملے میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں ہے، جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا میں اس عمل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ اس رات کو پولیس پرویز الٰہی کے گھر پر گئی تو اسے بتایا گیا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت حسین کے گھر میں ہیں، پولیس والے پرویز الٰہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے۔جب پولیس میرے گھر کے دروازے پر پہنچے تومیرے دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف موجود تھے، پولیس والے جب آگے بڑھنے لگے تو میرے دونوں بیٹوں نے انھیں روکا۔پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے تو ٹوٹ گئے مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا،لیکن میرے دونوں بیٹے زخمی ہو گئے، چوہدری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے لگے۔ 2 گھنٹے کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں