میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی گنتی پوری نہ کی تو زبردست مزاحمت کریں گے، جماعت اسلامی کا اعلان

کراچی کی گنتی پوری نہ کی تو زبردست مزاحمت کریں گے، جماعت اسلامی کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی کراچی کے تحت ڈیجیٹل مردم شماری میں اہل کراچی کے ساتھ دھوکا ، خانہ شماری میں ہزاروں بلاکس اور آدھی آبادی کو غائب کرنے‘ سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے خلاف اتوار 30اپریل کو 4بجے شام شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’ فراڈ مردم شماری نامنظور مارچ ‘‘ منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر کے تمام طبقات اور زبانیں بولنے والے ، مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مکاتب فکر سے وابستہ افراد، مرد و خواتین ، نوجوان ، بچے ، بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے مارچ اہل کراچی کا حقیقی ترجمان اور مردم شماری میں جعل سازیوں اور آبادی پر شب خون مارنے کے خلاف سب سے بڑا احتجاج مارچ ثابت ہو ا۔ شاہراہ فیصل ، ڈیجیٹل فراڈ نا منظور ،آدھی گنتی پورا ٹیکس نامنظور نامنظور ، ہماری گنتی پوری کرو ، کراچی کی گنتی پوری کرو، اب کے برس ہم اہل کراچی اپنا پورا حق لیں گے ، تیز ہو تیز جدو جہد تیز ہو ، پُر جوش نعروں سے گونج اُٹھی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پُر جوش نعروں کی گونج میں شرکاء کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا کراچی نکل آیا ہے اور شاہراہ فیصل پر سراپا احتجاج ہے ، وڈیروں ، جاگیرداروں سن لو ، یہ سارے سر گن لو ، سب مظلوم مل کر اب تم سے اپنا حق لیں گے ۔ کراچی کے عوام ساڑھے تین کروڑ ہیں اور اہل کراچی خود کو ساڑھے تین کروڑ گنوا کر دم لیں گے ۔اگر آبادی پر شب خون مارا اور عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا اور گنتی پوری نہ کی گئی تو ہم شدید مذاحمت کریں گے اور کراچی کا حق اب نہیں مارنے دیں گے ۔کراچی کی گنتی جتنی بڑھے گی سندھ اسمبلی سے وڈیروں ، جاگیرداروں کی اجارہ داری اتنی کم ہو گی ، سب مل کر ان وڈیروں ، جاگیرداروں سے انتقام لیں گے ، اندرون سندھ کے عوام وڈیروں ، جاگیرداروں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور وڈیروںکی اجارہ داری قائم ہے اب کراچی کو بھی وڈیرو ں اور جاگیرداروں کی اوطاق بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں