میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری نتائج قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری نتائج قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حکومت سندھ نے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں مردم شماری کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ تحفظات دور نہیں ہوئے تو مردم شماری کے نتائج حکومت اور سندھ کے شہریوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے ۔اپنے مکتوب میں وزیراعلی سندھ نے وزیرمنصوبہ بندی سے کہا ہے کہ آپ کی سربراہی میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری ان تحصیلوں /تعلقوں میں 30 اپریل کو ختم کی جارہی ہے جہاں آبادی مردم شماری کے دوران ایک مخصوص سطح پر آگئی ہے، ہمیں ان تحصیلوں /تعلقوں میں آبادی فریز کرنے کے فیصلے پر سخت تحفظات ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر اس طرح کا بینچ مارک عالمی طور پر لاگو ہوتا تو مردم شماری کرانے کی ضرورت ہی نہیں تھی، کیونکہ آبادی میں اضافے کا اندازہ اس معیار کی بنیاد پر آسانی سے لگایا جا سکتا تھا۔مراد علی شاہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ہمارے تحفظات نہیں سنے جا رہے، اور اگر تحفظات دور نہیں ہوئے تو مردم شماری کے نتائج حکومت اور سندھ کے شہریوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے، نتائج کو یکسر مسترد کردیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری اس وقت تک جاری رہنی چاہیے جب تک کہ ہر گھر اور ہر فرد شمار نہیں ہوجاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں