سعودی ایران تناؤ ختم، دونوں ممالک کے مابین 2016 سے جامد بات چیت کا سلسلہ بحال
شیئر کریں
ایران اور سعودی عرب کے مابین 2016 سے جامد بات چیت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ بغداد میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد عراقی حکام دونوں ممالک کے درمیان روابط کی بہتری کے لیے پر امید ہیں۔ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین دہائیوں سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ یاد رہے کہ عراق نے دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ ریاض اور تہران کے تعلقات میں بہتری کے لیے اب تک بات چیت کے پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں، ان مذاکرات کی میزبانی بغداد نے کی ہے۔ بغداد میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد عراقی حکام دونوں ممالک کے درمیان روابط کی بہتری کے لیے پر امید ہیں۔ سن 2016 سے منجمد مذاکرات کا یہ سلسلہ دوبارہ بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک کے اہلکاروں کی یہ چھٹی ملاقات تھی جو بغداد میں ہوئی۔ایران اور سعودی عرب خطے میں موجود متعدد متنازع علاقوں میں ایک دوسرے کے خلاف پراکسی جنگیں لڑ رہے ہیں۔ خصوصا یمن میں جہاں حوثی باغیوں کو تہران کی حمایت حاصل ہے اور ریاض حکومت ان کے مخالفین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سن 2016 میں سعودی عرب کی جانب سے شیعہ عالم دین نمر النمر کو پھانسی دیے جانے کے بعد مشتعل ایرانی مظاہرین نے سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں ریاض نے تہران کے ساتھ اپنے تمام تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ الکاظمی نے اپنے اسی انٹرویو میں کہا کہ ہمارے دونوں دوست ممالک نے خطے کی بہبود کے لیے اس بات چیت کا آغاز کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین مفاہمت عنقریب ہوگی۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف کے مطابق دونوں ملکوں کی بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس کے نتیجے میں سفارتی تعلقات بحال ہوں گے۔ اس سال کے ایوائل میں ایرانی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ تہران نے مذاکرات میں شرکت اْس وقت معطل کر دی تھی جب سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ اس نے صرف ایک دن میں ریکارڈ 81 افراد کو سزائے موت دی تھی۔ ان افراد کو دہشت گردی سے متعلق مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی تھی اور ان میں یمن کے حوثی باغیوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ رواں برس مارچ کے شروع ہوتے ہی سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کا ملک اور ایران پڑوسی ہیں اور یہ بھی کہ دونوں ممالک کے لیے بہتر ہے کہ ایسے طریقے تلاش کیے جائیں جن سے دونوں ممالک ایک ساتھ رہ سکیں۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سینئر سیکورٹی حکام کے درمیان باقاعدہ بات چیت کا آغاز اپریل 2021 کو ہوا تھا۔