افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
جرات ڈیسک
اتوار, ۱ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ۔ ہفتے کو افغانستان کی حکومت نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔ امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کسی بھی خلیجی ملک میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، جہاں کل 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر بروز پیر کو ہوگی۔