میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر میں ان لینڈ ریوینو سروس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

ایف بی آر میں ان لینڈ ریوینو سروس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایف بی آر میں ان لینڈ ریوینو سروس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ۔ جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریوینو سروس کے گریڈ 21 کے 15 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا،ڈاکٹر اشفاق احمد تونییو کو چیف کمشنر ان لینڈ ریوینو ایل ٹی او لاہور تعینات کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیما شکیل کو ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ،ڈاکٹر فیض الٰہی میمن کو ممبر ایڈمن ایف بی آر مقرر کر دیا گیا ،سید ندیم حسین رضوی کو ممبر ان لینڈ ریوینو آپریشنز تعینات کر دیا گیا ،عاصم ماجد خان کو ڈائریکڑ جنرل ریٹیل مقرر کر دیا گیا ،ڈاکٹر لبنی ایوب کو ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ،عبدالحمید میمن کو چیف کمشنر ان لینڈ ریوینو ایل ٹی یو ٹو کراچی تعینات کر دیا گیا ،بختیار محمد کو ممبر فیٹف تعینات کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد قاسم صمد خان کو ممبر ٹی پی اے مقرر کر دیا گیا ،عنبرین افتخار کو ممبر ایچ آر ایم ممبر کر دیا گیا ،شاید اقبال بلوچ کو ممبر ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں