میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ کے ہسپتا ل میں مریضہ کو کپڑے پر گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو کا نوٹس

کوئٹہ کے ہسپتا ل میں مریضہ کو کپڑے پر گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو کا نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کوئٹہ میں بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی)میں خاتون مریضہ کو کپڑے پر بٹھانے کے بعد علاج کے لیے گھسیٹ کر لے جانے کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بلوچستان میڈیکل کمپلیکس کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مریضہ کو ایک خاتون کپڑے پر بیٹھا کر گھسیٹ رہی ہیں اور مریضہ کو غالبا ڈاکٹر کے کمرے میں لے جایا جارہا ہے ۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلوچستان حکومت کو شدید تنقید کا نشانا بنایا اور اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لیا، جبکہ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میڈیکل کمپلیکس ہسپتا ل میں 150سے زائد سٹریچر دستیاب ہیں تو پھر مریضہ کو سٹریچر پر کیوں نہیں لے جایا گیا۔ترجمان نے کہا کہ مریضہ کو گھسیٹ کر لے جانے کی ویڈیو دلخراش ہے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں