میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
داعش کے جنگجو پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان پہنچ رہے ہیں، امریکی دعویٰ

داعش کے جنگجو پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان پہنچ رہے ہیں، امریکی دعویٰ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور عراق میں شکست کھانے کے بعد عالمی عسکریت پسند تنظیم داعش اب افغانستان کار رخ کررہی ہے ۔ اس سے قبل بھی متعدد بار انکشاف ہوا ہے کہ داعش افغانستان میں اپنے پنجے جما رہا ہے تاکہ افغانستان سے شدت پسند کارروائیاں جاری رکھ سکے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شام اور عراق میں خونریز حملے کرنے والے داعش کے عسکریت پسند وہاں قائم کی گئی خلافت کے خاتمے کے بعد افغانستان پہنچ رہے ہیں۔شام اور عراق میں امریکا نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز آئی ایس آئی ایس سربراہ بغدادی کے ویڈیو بیان کے بعد حکام کو تشویش لاحق ہے ۔امریکی عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے کچھ اراکین افغانستان پہنچ کر اپنا تجربہ اور مہارت مقامی عسکریت پسندوں کو فراہم کر رہے ہیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں داعش کے خلاف دبائو نہ بڑھایا گیا تو یہ تنظیم ایک سال کے اندر اندر امریکا میں کوئی بڑا حملہ کر سکتی ہے ۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم کے آزاد رہنمائوں کا مقام معلوم کر کے انہیں ہزیمت سے دوچار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا پانچ برس بعد نیا ویڈیو بیان سامنے آیا جس نے امریکا سمیت دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی وہی امریکا کو بھی پریشانی شروع ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں