میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی صورتحال کیسی بھی ہو پاک چین دوستی قائم رہے گی، چینی وزارت خارجہ

عالمی صورتحال کیسی بھی ہو پاک چین دوستی قائم رہے گی، چینی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کا اسٹرٹیجک شراکت دار اور مشکل وقت میں کام آنیوالا دوست ملک ہے ،عالمی صورتحال کیسی بھی ہو پاک چین دوستی قائم رہے گی۔ بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور لوہے سے بھی زیادہ مضبوط ہے ،پاکستان چین کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور اسلام آباد چین کی سفارتی ترجیحات میں شامل ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوئانگ کا کہنا تھا کہ عالمی صورتحال کیسی بھی ہو پاکستان اور چین کی دوستی قائم رہے گی اور بیجنگ اسلام آباد کی حمایت کرتا رہے گا، اپنی بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششیں قابل تعریف ہیں۔حکومت اور پاکستانی قوم نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی قدر کرے ،اور اس کی حمایت کرے اور دو طرفہ تناعات حل کرنے کیلئے پاکستان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھاجائے ۔اقوام متحدہ کے مسعود اظہر کو بلیک لسٹ قرار دینے سے متعلق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد بارہ سو سڑسٹھ میں واضح لکھاہے کہ کسی کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار اقوام متحدہ کی کمیٹی کو ہوگا، چین اپنے موقف سے کمیٹی کو آگاہ کرچکاہے کہ اس تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں