پاکستان کا امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم
شیئر کریں
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملک توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت و دیگر شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنے جوابی خط میں کہی۔ وزیراعظم شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلیے بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کیلیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔جس میں انہوں نے نومنتخب حکومت کیلیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے۔امریکی صدر نے مزید تحریر کیا تھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کیلیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔