میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عیدالفطر سے قبل عوام کو دھچکا،حکومت نے پیٹرول مہنگا،ڈیزل سستا کر دیا

عیدالفطر سے قبل عوام کو دھچکا،حکومت نے پیٹرول مہنگا،ڈیزل سستا کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے عید سے قبل عوام کیلئے ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9روپے 66پیسے کا اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں9روپے 66پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289روپے 41پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 32پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت میں 282روپے 24پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں