دس برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا تھا، لائبہ خان کا انکشاف
ویب ڈیسک
هفته, ۱ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں اور دس برس کی عمر میں انہوں نے حفظ کی تکمیل کی تھی۔ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں قرآن کے ساتھ بہت مصروف ہوگئی تھی اور مجھے ایسے خواب آتے تھے جیسے میں عمرے پر شاپنگ کررہی ہوں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ حفظ کررہی تھیں تو انہوں نے خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور جب وہ بیدار ہوئیں تو ان کے جذبات تھے کہ انہوں نے واقعی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔لائبہ خان نے بتایا کہ جب وہ عمرے پر گئیں اور ان کی پہلی نظر کعبہ پر پڑی تو ان پر ایسی کیفیت طاری ہوگئی جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا کہ میں یہ بھی بھول گئی کہ مجھے دعا کرنی ہے۔