میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے، حیدرآباد،چارسوگزگزکے پلاٹس پر پانچ منزلہ عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کاانکشاف

ایس بی سی اے، حیدرآباد،چارسوگزگزکے پلاٹس پر پانچ منزلہ عمارتوں کے نقشوں کی منظوری کاانکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، نقشوں کی منظوری و منسوخی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم دیناری سے مشروط، 4 سوگز کے پلاٹس پر 4 سے 5 منزلہ عمارتوں کے نقشے بھی منظور کرنے کا انکشاف، ندیم دیناری سسٹم کا مرکزی کردار ہے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم دیناری کے نام کی گونج ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں گھروں کے نقشوں کی منظوری و منسوخی ندیم دیناری سے مشروط ہے اور تمام فائلیں ندیم دیناری کے ذریعے منظور کی جاتی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق پرائیویٹ بلڈنگ کے 4 سئو گز کے پلاٹ پر گرائونڈپلس 2 منزلہ عمارت کی تعمیر ہوسکتی ہے لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم دیناری کی بدولت 4 سو گز کے پلاٹس پر 4 اور 5 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ہوا جو کہ مکمل طور پر غیرقانونی ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم دیناری ایس بی سی اے حیدرآباد کے سسٹم کا اہم کردار ہے اور پبلک تعمیرات کے معاملات وہی دیکھتا ہے، ذرائع کے مطابق رہائشی پبلک پلاٹس پر تعمیرات کی منظوری کیلئے 1 سے 3 لاکھ تک کی رقم لی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں