میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اوگرانے ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،اوگرانے ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچادی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔جبکہ اوگرانے ایل پی جی کی قیمتیںملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچادیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی۔پیٹرول کی قیمت 149 روپے86 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک کیلئے ہو گا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتیں برقرار رکھ کے 33ارب کابوجھ برداشت کرے گی۔ وزیراعظم کے 28 فروری کے فیصلے ی روشنی میں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیںادھرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 34 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا ہوگیا ہے۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2022ء کیلئے ہوگا، ایک کلوگرام کی نئی قیمت 247 روپے 12 پیسے مقرر کردی گئی ہے، مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے 78 پیسے مقرر تھی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2916 روپے 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2758 روپے67 پیسے کا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں