میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی مداخلت ناقابل برداشت ہے ،قومی سلامتی کمیٹی

بیرونی مداخلت ناقابل برداشت ہے ،قومی سلامتی کمیٹی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پاکستان سفارت کار کے ساتھ غیرملکی حکام کی گفتگو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دی گئی جو کہ کسی بھی حوالے سے ناقابل قبول ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، مشیر قومی سلامتی، انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے ارکان کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو غیرملکی آفیشل کی پاکستانی سفیر سے ہونے والی باضابطہ بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے غیرملکی سفارت کار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر تشویش کا اظہار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے کہاکہ مراسلہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جو کسی بھی طرح ناقابل برداشت ہے قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پاکستان متعلقہ ملک کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔اسلام آباد اور متعلقہ ملک کے دارالحکومت میں سفارتی اداب کے مطابق احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔شرکائ￿ نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دینے کے کابینہ کے فیصلے کی بھی توثیق کی،واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے جس میں خفیہ مراسلہ پیش کیا جائے۔پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ارکین کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے تفصیلات فراہم کی گئیں، قومی سلامتی کمیٹی میں رائے آئی کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کیسامنے بھی حقائق رکھے جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ جو اپوزیشن کہتی تھی ہمیں بتا دیں ہم عدم اعتماد سے پیچھے ہٹ جائیں گے، بدقسمتی ہے کہ اتنے بڑے قومی ایشوز پر بھی اپوزیشن سیاست کو ترجیح دیتی ہے، پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی میں اپوزیشن نے شرکت نہ کر کے واضح کیا کہ انہیں اس کا پہلے سے علم تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں