میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منگھوپیر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مفتی سلیم اللہ زخمی

منگھوپیر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مفتی سلیم اللہ زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیاہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت مفتی سلیم اللہ کے نام سے کی گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمی مفتی سلیم اللہ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق گاڑی میں مفتی سلیم اللہ کے ساتھ ان کی اہلیہ سمیت دوخواتین بھی موجود تھیں تاہم خوش قسمتی سے وہ فائرنگ سے محفوظ رہیں۔واقعے سے متعلق پولیس نے بتایاکہ مفتی سلیم اللہ پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ منگھوپیر میں واقع اپنے مدرسے جارہے تھے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے مفتی سلیم اللہ زخمی ہوگئے اور انہیں بازو اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں، واقعے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی سلیم اللہ کو دو گولیاں لگی ہیں اور انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا اس کے پیچھے کچھ اور محرکات ہیں، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں