میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے

چیئرمین جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

صحافت کے شعبے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا، چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔مرحوم میر جاوید رحمن جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی تھے ۔میر جاوید رحمن کراچی کے ہسپتا ل میں کچھ روز سے زیرِعلاج تھے ، ہسپتا ل کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا کینسر لاحق تھا، انہیں ہسپتا ل میں دورانِ علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔ جنگ میڈیا گروپ کے بانی، میرِ کارواں میر خلیل الرحمن کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے میر جاوید رحمن کو اپنے والد کی طرف سے صحافت، سچ اور آزادی اظہارِ رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔میر جاوید الرحمن کی رہنمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا ۔ صدر مسلم لیگ( ن) شہبازشریف نے چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاویدرحمن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ میر جاویدرحمن کی صحافت، ملک وقوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،کہ میر جاویدرحمن نیمیر صحافت میرخلیل الرحمن کی علمی وقلمی میراث کوشاندار انداز میں نبھایا، انہیں ایسے ادارے کی قیادت کا اعزاز حاصل رہا جو ملک وقوم کے مفادات کے لیے ہمیشہ آگے رہا،میرجاوید رحمن کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا ممکن نہیں، اللہ تعالی میر جاوید رحمن کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطافرمائے ۔شہبازشریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالی میر جاویدرحمن کیاہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن کیانتقال پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ میرجاوید رحمن نے اپنے والد کے انتقال کے بعدجنگ گروپ کی قیادت کی، میر جاوید رحمن کی صحافتی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں