پاک بحریہ کا خطیر رقم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاک بحریہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر کورونا ریلیف فنڈ میں خطیر رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل، کموڈور سطح کے افسران 3،3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق باقی تمام افسران 2،2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے ۔چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر کورونا ریلیف فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔