ایرانی گرلز اسکول پر اسرائیلی حملہ، 80 طالبات شہید( 63 زخمی)
شیئر کریں
امریکا اور صیہونیوں نے مناب کے گرلز اسکول پر تین مرتبہ میزائلی حملہ کیا ہے
اسکول میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، ترجمان وزارت تعلیم کی تصدیق
ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 80 ہوگئی، 63 زخمی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مناب کے گرلز اسکول پر امریکی صیہونی بمباری میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔وزارت تعلیم کے ترجمان علی فرہادی نے بتایا کہ امریکا اور صیہونیوں نے مناب کے گرلز اسکول پر تین مرتبہ میزائلی حملہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں اب تک 80 بچیوں کے شہید اور 63 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرہ طیّبہ اسکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں طالبات شہید ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔


