گورنر سندھ کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے،رانا ثنااللہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ ان کا گورنر سندھ برقرار رہے مگر یہ چیز ابھی فائنل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مانگنے اور دینے میں فرق ہوتا ہے، گورنر سندھ کیلیے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا، مشاورت کریں گے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو 16 ماہ ڈیل کیا ہے جبکہ جے یو آئی کے ساتھ ن لیگ کی سیاسی پارٹنرشپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نواز شریف کا احترام کیا ہے، یقین ہے مولانا، پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف کے ساتھ ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔