میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، سسٹم  نے پی این ڈی سی کے بعد واسا میں پنجے گاڑ لیے

ادارہ ترقیات حیدرآباد، سسٹم نے پی این ڈی سی کے بعد واسا میں پنجے گاڑ لیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، سسٹم نے پی این ڈی سی کے بعد واسا میں بھی پنجے گاڑ لیے، غیرقانونی ترقیوں کے الزام میں تنزلی پانے والا خالد نور اکائونٹس افسر واسا مقرر، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی این ڈی سی کے معاملات سب انجینئر دیکھنے لگا، سیکریٹری عبدالمنان شیخ کی چین ادارے پر قابض، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں سسٹم نے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے بعد واسا میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں، نیب ریفرنس میں جیل جانے والے سیکریٹری عبدالمنان شیخ نے ادارے میں اپنے قریبی افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کرنا شروع کردیا ہے، 8 مارچ 2022کو سابق ڈائریکٹر جنرل سہیل خان نے غیرقانونی ترقیوں کے الزام میں ڈپٹی منیجر کمرشل لطیف آباد واسا ٹیکس خالد نور کی گریڈ 11 میں سب اکاؤنٹنٹ پر تنزلی کردی تھی اور خالد نور کی ترقیوں کے خلاف سابق سیکریٹری رحمت اللہ جمالی، ڈائریکٹر اسٹیٹ منان شیخ اور ایگزیکٹو لا افسر لیاقت علی شیخ پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، حیرت انگیز طور پر غیرقانونی ترقیوں کے الزام میں تنزلی پانے والا خالد نور گریڈ 17 میں پہنچ گیا اور اسے اکائونٹس افسر واسا مقرر کردیا گیا، اکائونٹس افسر منصور کمال غوری کی ریٹائرڈ ہونے کی تاریخ 15 مارچ ہے لیکن 15 دن قبل ہی خالد نور کو واسا میں تعینات کردیا، ذرائع کے مطابق خالد نور سیکریٹری عبدالمنان شیخ کی سسٹم کا حصہ ہے اور اس کی تعیناتی عبدالمنان شیخ کی فرمائش پر کی گئی ہے، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پر واسا کا ایگزیکٹو انجینئر اصغر میمن او پی ایس پر تعینات ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کے آفس کا تمام کام سب انجینئر مصطفیٰ مرزا کے حوالے ہے جو کہ کمپیوٹر آپریٹر کے طور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے آفس میں براجمان ہے، ادارہ ترقیات حیدرآباد سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث انتظامی و تباہی کا شکار ہے جبکہ کرپشن، غیرقانونی ترقیوں سمیت دیگر سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سیکریٹری عبدالمنان شیخ کے سسٹم کے باعث افسران میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں