میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی لیکن وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔شہباز گل کا کہنا تھاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ملک میں قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی۔پیٹرول کی موجودہ قیمت 111روپے 90پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 116روپے 8پیسے فی لیٹر رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت 80روپے 19پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کیلئے کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں