میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی آئی ایس پی سے مستفید افسران کی ایف آئی اے میں طلبی

بی آئی ایس پی سے مستفید افسران کی ایف آئی اے میں طلبی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے افسران کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرنا شروع کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے تمام افسران کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ۔ افسران کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل طلب کیا جا رہا ہے ۔افسران کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل طلب کیا جا رہا ہے ۔ تمام افسران کوبی آئی ایس پی کی سلپ،دیگر دستاویز لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے 2 ہزار 543 سرکاری افسران میں سے متعدد نے بیویوں کے نام پر پیسے وصول کیے ، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران پروگرام سے مستفید ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں